بھٹکل:30/اپریل (ایس او نیوز)پی یو بورڈ بنگلورو کے اعلان کردہ پی یو سی دوم کے سائنس، کامرس اور آرٹس نتائج کے اعلان کے بعد جہاں ساحلی کرناٹکا کے جنوبی کینرا اور اُڈپی کو اول اور دوم مقام حاصل ہوا ہے، اسی طرح اترکنڑا ضلع کو 76.39فی صد کامیابی کی شرح کے ساتھ ریاست میں چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔
اب تک موصولہ بھٹکل کے 10پی یوکالجوں کے نتائج کا جائزہ لیں تو تعلقہ کی کامیابی کی شرح83.75فی صد ریکارڈ کی گئی ہے ۔انجمن پی یوکالج بھٹکل کی نمرہ تکریم اور سدھارتھ پی یوکالج بھٹکل کی سوندریا نائک نے اس بار پورے بھٹکل تعلقہ میں 587 مارکس حاصل کرتے ہوئے ٹاپ کیا ہے۔ اس میں نمرہ تکریم شعبہ کامرس سے تو سوندریا نائک شعبہ سائنس سے ٹاپ کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
سرکاری سطح پر حتمی طورپر تعلقہ کے کامیابی کی شرح کا موصول ہونا باقی ہے۔ البتہ کالجس سے موصول ہونے والے تفصیلات کے نتائج کا ایک تفصیلی جائزہ یہاں پیش کیا جارہا ہے۔
| نمبر شمار | کالج نام | کامیابی کی شرح |
|---|---|---|
| 1 | سدھارتھ پی یوکالج بھٹکل | 97.70% |
| 2 |
دی نیو انگلش پی کالج بھٹکل |
96% |
| 3 |
آنند آشرم کانونٹ پی یوکالج بھٹکل |
93.33% |
| 4 |
بینا وئیدیا پی یو کالج مرڈیشور |
92% |
| 5 | نیشنل پی یوکالج مرڈیشور | 90.32% |
| 6 |
آر این شٹی پی یوکالج مرڈیشور |
86.56% |
| 7 | انجمن پی یوکالج فار ویمن | 86.07% |
| 8 | انجمن پی یوکالج بھٹکل | 71.06% |
| 9 | جنتا ودیالیہ پی یوکالج شرالی | 66% |
| 10 | گورنمنٹ پی یوکالج بھٹکل | 58.5% |
شعبہ کامرس میں جہاں انجمن پی یوکالج بھٹکل کی طالبہ نمرہ تکریم بنت انور سلیم حاجب نے 600 میں سے 587نمبرات حاصل کئے ہیں تو وہیں شعبہ سائنس میں سدھارتھ کالج کی طالبہ سندریا نایک نے بھی 600میں سے 587نمبرات حاصل کرتے ہوئے اول نمبر سے کامیاب ہوئی ہیں۔ شعبہ آرٹس میں انجمن پی یوکالج بھٹکل کی طالبہ نازمین بنت اکبرصاحب ملیگار نے 600میں سے 540نمبرات یعنی 90 فی صدمارکس کے ساتھ اول نمبر پر ہیں۔ تعلقہ ٹاپر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
شعبہ آرٹس : اول ۔ نازمین بنت اکبرصاحب ملیگار۔ انجمن پی یوکالج بھٹکل 600میں سے 540نمبرات۔ 90فی صد
دوم ۔ حاجرہ انجم بنت غزالی کندن گوڈا۔ انجمن پی یوکالج بھٹکل 600میں سے 538نمبرات۔ 89.66فی صد
سوم ۔ ھدیٰ بنت عبدالباسط ائیکری ۔ انجمن پی یو کالج بھٹکل 600 میں سے 534نمبرات۔ 89فی صد
شعبہ سائنس: اول ۔ سوندریا نایک ۔سدھارتھ پی یوکالج بھٹکل ۔ 600میں سے 587نمبرات ۔97.83فی صد
دو م۔ سندھو باگل۔ سدھارتھ پی یوکالج ،بھٹکل ۔ 600میں سے 583نمبرات۔ 97.16فی صد
سوم ۔ سبرامنیا نائک۔ سدھارتھ پی یوکالج ، بھٹکل ۔ 600میں سے 579نمبرات۔ 96.50فی صد
شعبہ کامرس : اول ۔ نمرہ تکریم بنت انورسلیم حاجب ۔ انجمن پی یوکالج فارویمن بھٹکل ۔ 600میں سے 587نمبرات۔97.83فی صد
دوم۔ پرتیکشھا کڈلے ۔ دی نیو انگلش پی یوکالج بھٹکل ۔600میں سے 578نمبرات۔96.33فی صد
سوم ۔ عفیرہ صنوبر بنت سید عبدالقادر جیلانی ۔600میں سے 574نمبرات ۔ 95.6فی صد